ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور کپور فیملی سے تعلق رکھنے والی کرشمہ کپور کو سنجے کپور کی موت کے بعد پیدا ہونے والے 30,000 کروڑ بھارتی روپے مالیت کے وراثتی تنازعے سے دور رکھا جارہا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاندان کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ کرشمہ کپورکو اپنے سابقہ شوہر کی جائیداد سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ان کا اس تنازعے میں کوئی کردارنہیں ہے۔ ان کی واحد ترجیح اپنے بچوں کی فلاح و بہبود ہے، جو مرحوم سنجے کپور کے قانونی وارث ہیں۔
نہ کرشمہ کپور، نہ بچے، نہ بہن، سنجے کپور کی 30 ہزار کروڑ کی کاروباری سلطنت کا وارث کون؟
سنجے کپور، جو 3.6 بلین ڈالر مالیت کے سونا کوم اسٹار گروپ کے چیئرمین تھے، 12 جون کو اچانک دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے تھے۔
ان کی غیر متوقع موت کے بعد ایک بہت بڑے وراثتی مسئلہ سامنے آیا ہے جس میں اہل خانہ کے مختلف افراد اثاثوں کے دعویدار بن گئے ہیں۔
مشہور ہدایتکار نے کرشمہ کپور کی ازدواجی زندگی کا راز کھول دیا
سنجے کی والدہ رانی کپور نے حال ہی میں ایک سرکاری بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ وہ گروپ میں سب سے زیادہ حصہ دار ہیں اور جائیداد کی قانونی وارث ہیں۔
تنازعہ اس وقت پیچیدہ صورت اختیار کرگیا جب رانی کپور نے نام ظاہر نہ کرنے والے خاندان کے افراد پر خاندان کی وراثت پر قابض ہونے کی کوششوں کا الزام عائد کیا ۔
کرشمہ کپور اور سنجے کپور کی شادی 2003 میں ہوئی تھی اور 2016 میں دونوں کی طلاق ہو گئی تھی۔ اس جوڑے کے دو بچے، سمائرا اور کیان، مرحوم سنجے کپور کی جائیداد کے قانونی وارث ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کرشمہ کپور نے اس معاملے میں کسی قسم کی سرکاری گفتگو سے اجتناب کیا ہےاور ان کی مکمل توجہ اپنے بچوں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کی حفاظت پر ہےاور زیادہ تر وقت اپنے خاندانی امور میں مصروف رہتی ہیں۔
اس پیچیدہ وراثتی تنازعے کے دوران قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے کیسز میں بچوں کے حقوق کو ترجیح دی جاتی ہے، خاص طور پر جب وہ صریح قانونی وارث ہوں۔ تاہم، خاندان کے اندرونی اختلافات اور دعوے اس معاملے کو مزید مشکل بنا سکتے ہیں۔
اس حوالے سے قریبی قانونی مشیروں کا کہنا ہے کہ جائیداد کی تقسیم میں وقت لگ سکتا ہے اور اس دوران معاملات قانونی عدالتوں میں زیر سماعت رہیں گے۔