مودی کی لوک سبھا میں تقریر سے ایک دن قبل فیک انکاونٹر، سیاسی اسٹیج تیار کرنے کی کوشش بے نقاب

0 minutes, 0 seconds Read

بھارت میں ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اور فالس فلیگ آپریشن کا انکشاف ہوا ہے۔ پہلگام حملے کے مبینہ دہشتگردوں کی ہلاکت کے نام پر ”آپریشن مہادیو“ کے تحت بھارتی فوج کی جانب سے ایک اور جعلی مقابلے کا ڈرامہ رچایا گیا، جس کا مقصد مودی حکومت کی سیاسی ناکامیوں پر پردہ ڈالنا ہے۔

یہ مبینہ مقابلہ مودی کی لوک سبھا میں اہم تقریر سے صرف ایک دن قبل پیش آیا، جب بھارتی میڈیا ”ویون نیوز“ نے دعویٰ کیا کہ پہلگام حملے سے منسلک تین دہشتگردوں کو سری نگر کے قریب کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق، ان کے پاس سے اے کے-47 رائفلز، امریکی ساختہ کاربائن، سترہ رائفل گرینیڈ اور دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا، تاہم ماہرین نے ان تصاویر پر شدید سوالات اٹھا دیے ہیں۔

بھارتی فوج کی جانب سے جاری تصاویر میں دیکھا گیا کہ مبینہ دہشتگردوں کے پاس موجود رائفل کی بیرل میں کپڑا گھسا ہوا تھا، جس سے واضح ہوتا ہے کہ وہ ہتھیار عملی طور پر غیر فعال تھے۔ سکیورٹی امور کے ماہرین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ حقیقی جھڑپ ہوتی، تو ایسے ناقص اور غیر فعال ہتھیار دہشتگرد کیسے استعمال کر سکتے تھے؟

مودی سرکار کا نیا فالس فلیگ ڈرامہ بے نقاب: ”آپریشن مہادیو“ کی حقیقت کیا ہے؟

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت ”آپریشن سندور“ کی ناکامی کو چھپانے اور لوک سبھا میں عسکری کمزوریوں پر ممکنہ تنقید سے بچنے کے لیے اس فالس فلیگ آپریشن کا سہارا لے رہی ہے۔ فالس فلیگ کارروائیاں اب مودی سرکار کی باقاعدہ ریاستی پالیسی کا حصہ بن چکی ہیں، جس کے ذریعے پاکستان کو بلا ثبوت بدنام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

ویون نیوز سمیت گودی میڈیا نے بغیر کسی عدالتی یا عالمی تصدیق کے دہشتگردوں کو پاکستان سے جوڑ دیا، جو کہ ایک مرتبہ پھر بھارت کے من گھڑت بیانیے کو بے نقاب کرتا ہے۔ اگر واقعی یہ دہشتگرد پاکستانی تھے، تو سوال اٹھتا ہے کہ ان کے خلاف شواہد عالمی فورمز پر پیش کیوں نہیں کیے گئے؟

پہلگام حملے میں پاکستان کو کلین چٹ، چدمبرم کے بیان پر بی جے پی رہنما آگ بگولہ

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق، بھارت میں جب بھی انتخابات قریب ہوں یا کوئی بڑی حکومتی ناکامی سامنے آئے، تو سرحد پار دہشتگردی کا تاثر دے کر عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ پرانے جعلی مقابلوں کی تصاویر، ناقابلِ استعمال ہتھیار، اور بغیر ثبوت پاکستان مخالف بیانیہ اب مودی حکومت کی شناخت بن چکا ہے۔

پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت موجود نہیں: سابق بھارتی وزیر داخلہ

مودی سرکار کے ان مصنوعی آپریشنز نے بین الاقوامی سطح پر بھی بھارت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے، اور اب وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری ان فالس فلیگ ڈراموں پر سنجیدگی سے نوٹس لے۔

Similar Posts