بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گھمبیر آپے سے باہر ہوگئے، وہ اوول کرکٹ گراؤنڈ کے چیف کیوریٹر سے الجھ پڑے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق گوتم گھمبیر اور چیف کیوریٹر کے درمیان گرما گرمی ہوئی، گوتم گھمبیر کی پانچویں ٹیسٹ کی پچ اور سہولیات کے حوالے سے بحث ہوئی جبکہ ساتھی کوچ نے معاملے کو رفع دفع کرایا۔
انگلینڈ اور بھارت کا پانچواں ٹیسٹ میچ جمعرات سے شروع ہو رہا ہے، انگلینڈ کو سیریز میں دو ایک سے برتری حاصل ہے جبکہ بھارت کے پاس سیریز برابر کرنے کا موقع ہے۔
لی فورٹس نے میڈیا سے گفتگو میں تفصیلات بتانے سے انکار کیا اور کہا کہ ایک بڑا میچ آ رہا ہے، یہ میرا کام نہیں ہے کہ میں گوتم کے ساتھ خوش ہوں یا نہیں، میں آج سے پہلے گوتم سے کبھی نہیں ملا۔