والد کو کیوں بلایا؟ دیور نے بھابھی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا

0 minutes, 0 seconds Read

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں والد کو گھر بلانے پر دیور نے بھابھی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، جس کے بعد ملزم فرار ہوگیا، واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

فائرنگ کا واقعہ لکی مروت کے علاقے نالی چک میں پیش آیا جہاں جبار خان نامی شخص نے اپنی بھابھی سے زبانی تکرار کے دوران فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں خاتون ثانیہ بی بی موقع پر جاں بحق ہوگئی۔

مقتولہ کے باپ نے سرائے نورنگ پولیس کو بتایا کہ جبار میری بیٹی پر تشدد کرتا تھا، اپنی بیٹی کی خیریت دریافت کرنے ان کے گھر گیا جہاں پر بیٹی کی لاش ملی۔

واقعے کے بعد ملزم جبار خان فرار ہوگیا، جبکہ تھانہ سرائے نورنگ پولیس نے مقتولہ کے باپ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

Similar Posts