ٹائپنگ انڈیکیٹرز، ایموجی ری ایکشنز اور بہت کچھ، ایکس کی نئی چیٹ اپ ڈیٹ

0 minutes, 0 seconds Read

سماجی رابطے کے مقبول پلیٹ فارم، جو پہلے ”ٹویٹر“ کے نام سے جانا جاتا تھا اور اب ”ایکس“ کے طور پر پہچانا جاتا ہے، نے واٹس ایپ انداز سے متاثر ہوکراپنی ڈائریکٹ میسجنگ (DM) سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے کئی نئے فیچرز متعارف کروائے ہیں جو خاص طور پر واٹس ایپ کے صارفین کے لیے جانے پہچانے محسوس ہوں گے، کیونکہ اب ایکس نے اپنی چیٹ سروس میں ٹائپنگ انڈیکیٹرز، ایموجی ری ایکشنز، میشنز، چیٹ سرچ، اور بہتر پرائیویسی کنٹرولز شامل کر دیے ہیں۔

اگرچہ ایکس اپنی تیزی سے پھیلتی ہوئی سوشل میڈیا کمیونٹی کے لیے زیادہ تر ٹویٹ اور نیوز فیڈ کے لیے جانا جاتا رہا ہے اور واٹس ایپ کے برعکس میسجنگ فیچرز کے لیے مشہور نہیں تھا، لیکن صارفین کی بڑھتی ہوئی خواہش ہے کہ وہ واٹس ایپ اور دیگر میسجنگ ایپس کی طرح تمام بات چیت ایک جگہ پر رکھ سکیں۔

سام سنگ کا ’گیلیکسی زی فولڈ 7‘ کتنا پائیدار؟ ٹیسٹ میں حیران کن نتائج

اب ایکس بھی ایک مکمل اور متحرک کمیونیکیشن پلیٹ فارم بننے کی کوشش کر رہا ہے اوریہ تازہ اپ ڈیٹ ظاہر کرتی ہے کہ کمپنی ڈائریکٹ میسجز کو زیادہ سنجیدگی سے لے رہی ہے، خاص طور پر جب صارفین سوشل میڈیا ایپس کو ایک جامع کمیونیکیشن پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ جہاں صارفین ٹیکسٹ، ویڈیوز، اور تصاویر کے ساتھ ساتھ ذاتی اور گروپ چیٹ بھی کر سکیں۔

سب سے مفید اضافہ ٹائپنگ انڈیکیٹرز ہیں۔ واٹس ایپ کی طرح ایکس میں بھی صارفین دیکھ سکتے ہیں کہ ان کا مخاطب فعال طور پر ٹائپ کر رہا ہے۔ اس کا فائدہ یہ ہے کہ بات چیت مزید حقیقی اور رواں محسوس ہوتی ہے۔

خبردار!! چیٹ جی پی ٹی سے دل کی باتیں کرنا آپ کو مہنگا پڑسکتا ہے

یہ چیٹس کو اضافی سیاق وسباق بھی مہیا کرتا ہے اور صارفین کو اندازہ لگانے کی بجائے واضح معلومات ملتی ہیں کہ جواب کب متوقع ہے بجائے اس کے کہ آپ آپ سوچتے رہیں کہ آیا دوسرا فرد موجود بھی ہے یا نہیں۔ اس خصوصیت کی بدولت غیر یقینی صورتحال کم ہو جاتی ہے اور گفتگو میں روانی آتی ہے۔ یہ خصوصیت ایکس پر ایک دیرینہ ضرورت تھی، جسے اب خوش قسمتی سے پورا کر دیا گیا ہے۔

دوسرا اہم اضافہ ایموجی ری ایکشنز ہیں واٹس ایپ انسٹا گرام یا آئی میسیج کی طرح اب صارفین کسی بھی پیغام پر ایموجی کے ذریعے فوری ردِعمل دے سکتے ہیں۔ چاہے وہ ہنسنے والا ایموجی ہو، دل ہو یا تھمز اپ، یہ فیچر گفتگو کو مختصر، دلچسپ اور جذباتی بنا دیتا ہے۔ یہ چھوٹا لیکن طاقتور اضافہ وقت کی بچت کرتا ہے اور صارفین کو مکمل جملے لکھنے کی ضرورت کے بغیر احساسات کا اظہار کرنے میں مدد دیتا ہے۔

اسی طرح میشنز بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔ گروپ چیٹس میں بات چیت کی گنجائش زیادہ ہونے کی وجہ سے اہم پیغامات کا گم ہو جانا عام بات ہے، مگر اب ”@“ نشان کے ذریعے مخصوص افراد کو ٹیگ کرنا ممکن ہو گیا ہے، جس سے وہ براہِ راست نوٹیفائی ہو جاتے ہیں۔ اس سے گفتگو میں توجہ مرکوز کرنا آسان ہو جاتا ہے، خاص طور پر جب فوری ردعمل یا وضاحت درکار ہو۔ یہ
واٹس ایپ کے میشن فیچر کی طرح ہے اور خاص طور پر اس وقت کام آتا ہے جب آپ کسی کی توجہ بغیر زیادہ پیغامات بھیجنا چاہتے ہوں۔

اس کے علاوہ ایکس میں چند اور کار آمد تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں جس میں سے ایک چیٹ کے اندر پیغامات کو منظم کرنے کے لیے نیا میسج ڈیوائیڈر ہے، جو مختلف موضوعات یا دنوں کے پیغامات کو الگ رکھتا ہے۔ ساتھ ہی، اب صارفین مخصوص میسجز یا پورے چیٹ ہسٹری کو سرچ کر سکتے ہیں، جو کہ پرانی بات چیت کو یاد کرنے یا اہم معلومات تلاش کرنے میں مددگار ہے۔

سب سے بڑی سہولت یہ ہے کہ اب صارفین کو یہ کنٹرول حاصل ہے کہ کون انہیں ڈائریکٹ میسج بھیج سکتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ آپ کسی مخصوص شخص سے صرف DM بلاک کر سکتے ہیں بغیر اسے پورے پلیٹ فارم پر بلاک کیے، جو پرائیویسی کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

یہ تمام خصوصیات ایکس کے تازہ ترین ورژن میں شامل ہیں۔ صارفین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ گوگل پلے اسٹور (اینڈرائیڈ صارفین کے لیے) اور ایپ اسٹور (iOS صارفین کے لیے) سے اپنی ایپ کو اپ ڈیٹ کریں تاکہ ان تمام نئی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں۔

Similar Posts