اروشی روٹیلا نے اپنے نام کا بینک بننے کا دعویٰ بھی کر ڈالا

0 minutes, 1 second Read

سوشل میڈیا پر اپنی متنازع اور مزاحیہ انداز کی وجہ سے ہمیشہ ٹرینڈنگ میں رہنے والی اروشی روٹیلا نے نہ صرف خود کو پائتھاگورس جی کے بعد ریاضی میں تعاون کرنے والی پہلی شخصیت قرار دیا، بلکہ یہ بھی اعلان کیا کہ ان کے نام سے ایک بینک بن رہا ہے۔

اپنی فیشن اور ڈیٹنگ لائف کی خبریں بنانے والی اروشی نے اب اپنا زبردست طنزیہ اسٹائل استعمال کرتے ہوئے ایک اشتہاری کلپ میں خود کو نئے سرے سے پیش کیا۔ اس ویڈیو اشتہار میں انہوں نے بتایا ”میں نے نیا ریاضی کا مسئلہ حل کیا جس سے میری دولت دوگنی ہو گئی“

’کاجول بہت بدمزاج اور جھگڑالو تھی‘، بہن کے دلچسپ انکشافات

صرف یہی نہیں بلکہ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انکے نام کا ایک بینک بھی بن رہا ہے اور وارن بافیٹ تک اُن پر نظر رکھے ہوئے ہیں جواب اُنہیں بھارت کی اگلی فنانس منسٹر قرار دے رہے ہیں۔

مزید یہ کہ اشتہار میں جب انٹرویو کے دوران اسسٹنٹ کھانا لے کر آتی ہےتو اروشی مزاحیہ انداز میں کہتی ہیں۔”UFC – اروشی فرائیڈ چکن لانچ کرتے ہیں!“

یہ اشتہار جیسے ہی سوشل میڈیا پر آیا، تبصروں کا طوفان اٹھ کھڑا ہوا۔ جہاں لوگوں نے قہقہے لگائے، وہیں کچھ نے اس حکمت عملی کی تعریف بھی کی۔

نہ اولاد ، نہ سابقہ بیویاں ، عامر خان کی مالی سلطنت کا دربان کون؟

ایک صارف نے کہا،”یہ لڑکی سب کو ٹرول کر رہی ہے، کیا کمال شخصیت ہے“ کسی نے کہا، ”آخرکار، اسے اپنا اسائنمنٹ سمجھ آ گیا!“

ایک اور نے لکھاکہ ،”وہ اپنی ٹرولنگ کو ہی اپنی طاقت بنا رہی ہیں، مجھے یہ کوئین بہت پسند ہے۔“

اروشی روٹیلا نے خود کو مذاق کا حصہ بنا کر دوسروں کے تبصرے کو اپنی شہرت کے لیے استعمال کیا اور اپنی برانڈ امیج کو سنسنی خیز، با تخلیقی اور ورسٹائل شکل میں پیش کیا ہے۔

Similar Posts