لیجنڈز لیگ: بھارت کے انکار پر شائقین کرکٹ کی بھارتی ٹیم پر شدید ٹرولنگ

0 minutes, 0 seconds Read

چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 کے سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف کھیلنے سے بھارت کے انکار کے بعد کرکٹ شائقین نہ صرف بھارت کے سابق کھلاڑیوں پر تنقید کر رہے ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر انہیں ٹرول بھی کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پاکستانی شائقین نے سابق بھارتی کھلاڑیوں کو ٹرول کیا جا رہا ہے۔ بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ لیجنڈز لیگ میں بائیکاٹ جبکہ ایشیا کپ میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے کے بی سی سی آئی کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے۔

ایک ایکس صارف نے سابق بھارتی کرکٹرز کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ بھارتی روتے ہوئے بچے ہیں جبکہ تصویر پر لکھا تھا Indian losers XI۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ لالا کا خوف انڈیا پر اتنا سوار ہے کہ صرف ایک بیان سے انڈیا کی بولتی بند کردی، بھارت نے سیمی فائنل کا بائیکاٹ کیا ہے اور پاکستان آفیشلی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر گیا ہے۔

اس سے قبل بھارتی ٹیم کی جانب سے لیجنڈز لیگ کے پہلے مرحلے میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کیا گیا تھا جس پر شائقین کرکٹ سمیت مختلف سابق کھلاڑیوں کی جانب سے تنقید کی گئی تھی اور اب کھیل کو سیاست کی نذر کرتے ہوئے سیمی فائنل کھیلنے سے انکار کے فیصلے کو کرکٹ کے ساتھ مذاق قرار دیا جا رہا ہے۔

چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت کا ناکام سفر

چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 میں جہاں پاکستان کے سابق کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تو وہیں بھارتی ٹیم ٹورنامنٹ میں صرف ایک ہی میچ جیت سکی، جن میں پاکستان کے خلاف 2 میچز میں کھیلنے سے انکار کیا۔

برطانیہ میں ہونے والے ڈبلیو سی ایل ٹورنامنٹ کے آغاز سے ہی بھارتی ٹیم نے بائیکاٹ کا رونا شروع کر دیا تھا۔ شکر دھون اور ہربھجن سنگھ ان سابق بھارتی کھلاڑیوں کے شامل ہوتے ہیں جو سب سے پاکستان کے خلاف زبان استعمال کرتے ہیں اور چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے ٹورنامنٹ میں بھی انہی دو کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف میچز کا بائیکاٹ شروع کیا، بالاخر بھارتی کھلاڑیوں کے اس عمل نے ہی انہیں ٹورنامنٹ سے باہر کرا دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری ٹیسٹ سیریز 2008 میں ہوئی تھی۔ بعد ازاں ممبئی دھماکوں کے بعد بھارت نے دو طرفہ کرکٹ تعلقات ختم کر دیے تھے۔ پھر 2012 میں پاکستان نے ون ڈے سیریز کے لیے شاہد آفریدی کی قیادت میں بھارت کا دورہ کیا تھا جس میں بھارتی کو اپنی ہی عوام کے سامنے شکست کا سامنا ہوا تھا۔

بعد ازاں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں صرف آئی سی سی ٹورنامنٹ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں۔

پھر حالیہ پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوئے جس کا اثر دونوں ممالک کے کھیلوں پر بھی ہوا۔ بھارت نے پہلگام واقعے کا الزام پاکستان پر لگایا تھا جس کے بعد صورتحال مزید بدتر ہوئی۔

بھارت کے کھیلوں کے میدان میں سیاست کو لانے کی وجہ سے کرکٹ کا نقصان ہوا ہے۔

تجزیہ نگاروں کا بھی کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے کھیل کو بار بار سیاست کا نشانہ بنانا نہ صرف کرکٹ کے عالمی اصولوں کی خلاف ورزی ہے بلکہ کھیلوں کے ذریعے تعلقات بہتر بنانے کے امکانات کو بھی سبوتاژ کرتا ہے۔

اُدھر بھارتی ٹیم کے ٹورنامنٹ سے دستبرداری کے بعد سابق اسٹار کھلاڑی شاہد آفریدی کی جانب سے انسٹا اسٹوری پر ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں انہوں نے لکھا کہ سیاست سے بڑھ کر جوش و ولولہ، شائقین مختلف رنگوں کی جرسیاں پہن سکتے ہیں لیکن کھیل اور لیجنڈز انہیں متحد کرتے ہیں۔

ویڈیو میں شاہد آفریدی کو بھارتی شائقین کرکٹ کو خوش اسلوبی کے ساتھ آٹوگراف دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

Similar Posts