سینئر اداکارہ، میزبان اور ڈیجیٹل کریئیٹر اسما عباس نے اپنی گھریلو ملازمہ کے خلاف سوشل میڈیا پر کی جانے والی نازیبا اور نفرت انگیز تنقید پر کھل کر ردعمل دیا۔
اسما عباس، جنہیں ”رنجھا رنجھا کردی“، ”چپکے چپکے“، ”دل دل“ اور حالیہ ڈرامہ ”دستک“ میں شاندار اداکاری پر بھرپور سراہا گیا ہے، نے اپنے حال ہی میں ایک وی لاگ میں نہ صرف ان منفی تبصروں کو مسترد کیا بلکہ ایک مضبوط پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ان کے ہاؤس ہیلپ کو پسند نہیں کرتے وہ بلا جھجک ان کا چینل ان سبسکرائب کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا، مجھے اپنے بارے میں نفرت آمیز تبصرے پڑھنے کی عادت ہے، لیکن اس بار جب لوگوں نے چندا کے بارے میں ناپسندیدہ باتیں لکھیں، تو دل بہت دکھی ہوا۔
انہوں نے مزید کہا، کسی نے کہا ’ہمیں آپ کی نوکرانی میں دلچسپی نہیں‘ یا ’اس کی کہانیاں کیوں سنائی جا رہی ہیں‘۔ میری زندگی میں ’نوکرانی‘ جیسے الفاظ کا کوئی وجود نہیں۔ وہ میرے لیے اہل خانہ اور گھر کے فرد کی طرح ہیں۔
اسما عباس نے مزید کہا، میں ان کی وفاداری، محبت، عزت اور محنت کا بدلہ کبھی نہیں چکا سکتی۔ میرے ہاؤس ہیلپ میری زندگی کا اہم ترین حصہ ہیں۔ وہ میرے ساتھ ہیں ۔ وہ میرے بغیر نیہیں رہ سکتے ہیں اور میں ان کے بغیر نہیں رہ سکتی۔
انہوں نے سخت الفاظ میں کہا کہ، جو لوگ ان سے مسئلہ رکھتے ہیں، وہ براہ کرم میرا چینل چھوڑ دیں۔ مجے ایسی سوچ رکھنے والے مداح نہیں چاہیے۔ عبادتوں کا کیا فائدہ، اگر ہم اپنے ملازمین سے عزت سے بات نہ کر سکیں؟ یہ لوگ میرے بچوں کی طرح ہیں۔
ان کے اس جرات مندانہ بیان پر نہ صرف مداحوں نے ان کی حمایت کی بلکہ متعدد صارفین نے تبصروں میں لکھا کہ وہ اسما عباس کے وی لاگز میں ان کے ہاؤس ہیلپ کی کہانیاں سن کر بہت خوش ہوتے ہیں اور ان سے انسیت محسوس کرتے ہیں۔
ا