کراچی میں اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ اور سی آئی اے نے بھتہ نہ دینے پر شہری کو قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایس ایس پی شعیب میمن کے مطابق، یہ ملزمان بھتہ خوری میں ملوث ایک گینگ کے کارندے ہیں جنہوں نے نیو کراچی میں پان کی دکانوں اور دیگر ٹھیلے والوں سے بھتہ طلب کیا تھا۔
ملزمان نے بھتہ نہ دینے پر دکانوں پر فائرنگ کی تھی اور گزشتہ روز ان کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق ہو گیا۔ ایس ایس پی شعیب میمن کے مطابق، ملزمان پہلے بھی بھتہ خوری اور دیگر جرائم میں ملوث رہے ہیں اور وہ نہایت خطرناک اور عادی جرائم پیشہ ہیں۔ ملزمان سے مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔
کسٹمز انفورسمنٹ کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی چرس برآمد
کسٹم حکام نے نادرن بائی پاس پر مشکوک گاڑٰی کو رواکنے کی کوشش کی اس دوران گاڑٰی کا ڈرائیور فرار ہوگیا جبکہ کسٹمز انفورسمنٹ نے ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے مالیت کی چرس برآند کرلی۔
کسٹم حکام کے مطابق 84.5 کلو چرس برآمد کی گئی، ضبط شدہ چرس اور گاڑی کی مجموعی مالیت 1 کروڑ 92 لاکھ روپے ہے۔
موٹرسائیکل لفٹر شہری کی بائیک لےاڑے
قبل ازیں، ایک اور واقعے میں کراچی میں ماہ رمضان میں بھی چوری کی وارداتیں تھم ناسکیں، ڈیفنس فیزون میں موٹرسائیکل لفٹر شہری کی بائیک لے اڑے، واقعے کی فوٹیج آج نیوز نے حاصل کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ واقعہ دو روز قبل صبح 11 بجے پیش آیا تھا۔
فوٹیج کے مطابق دو بائیک لفٹرنے پارکنگ ایریا کی طرف ریکی کی، فوٹیج میں ایک لفٹر کو بائیک اسٹارٹ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ بائیک اسٹارٹ نا ہونے پر دوسرا لفٹر اسے دھکا لگاتا ہے۔