کراچی: تیز رفتار منی بس نے 8 سالہ بچے کو کچل ڈالا

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی کے علاقے بفرزون میں تیز رفتار منی بس نے 8 سالہ بچے کو کچل ڈالا۔

متوفی 8 سالہ کبیر بفر زون کے علاقے بی آر سوسائٹی کا رہائشی تھا، جو پانی کے پلانٹ سے واپس آتے ہوئے سڑک پار کرنے کی کوشش میں حادثے کا شکار ہوگیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بچہ اچانک بھاگا، لیکن اس سڑک پر حفاظتی اقدامات کا نہ ہونا سوالیہ نشان ہے۔

پولیس کے مطابق، حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور میر سلام کو حراست میں لے لیا گیا ہے، اور مزدا گاڑی کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق یہاں کسی قسم کا ٹریفک کنٹرول نہیں، نہ کوئی وارڈن، نہ کوئی سائن بورڈ اور نہ ہی کوئی اسپیڈ بریکر۔ واقعے کے بعد کچھ دن ہنگامہ ہوتا ہے، پھر سب خاموش پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے، مگر سوال اپنی جگہ قائم ہے کہ انتظامیہ کب جاگے گی؟

Similar Posts