اٹلی: ارکانِ پارلیمنٹ کا فلسطینی پرچم کے رنگوں والے لباس پہن کر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

0 minutes, 0 seconds Read

اٹلی کی سیاسی جماعت فائیو اسٹار موومنٹ کے ارکانِ پارلیمنٹ نے فلسطینی پرچم کے رنگوں والے لباس پہن کر فلسطینیوں سے منفرد انداز میں اظہار یکجہتی کیا۔

رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران پارٹی کے ارکان نے کہا کہ آج ہم یہ پرچم نہیں لہرا رہے کیونکہ آپ ہم سے چھین لیں گے۔

پارٹی ارکان کا کہنا تھا کہ آج ہم اسے اپنے جسم پر سجا رہے ہیں کیونکہ یہ اب صرف فلسطین کا پرچم نہیں بلکہ انسانیت کے لیے جدوجہد کرنے والوں کا عالمی پرچم بن چکا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعطم نیتن یاہو اور فوجی سربراہ ایال زامیر کے درمیان غزہ میں فوجی کارروائیوں کو مزید بڑھانے کی تجویز پر اختلافات شدت اختیار کرگئے۔

فوجی سربراہ ایال زامیر نے خبردار کیا کرتے ہوئے کہ اگر غزہ کے دیگر حصوں کو مکمل طور پر قابو کرلیا گیا تو فوجیوں کو اس علاقے میں پھنس جانے کا خطرہ ہو سکتا ہے، جو کہ دو دہائیوں پہلے اسرائیل نے خالی کردیا تھا، اور اس سے یرغمالیوں کی زندگیوں کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ غزہ کے 75 فیصد حصے پر قابض ہے، جو کہ اکتوبر 2023 میں حماس کے حملے کے بعد سے زیرِ کنٹرول ہے۔

Similar Posts