ٹک ٹاک اسٹار سڈ ریپر کی فلک شبیر پر الزامات کی بوچھاڑ، ویڈیو وائرل

0 minutes, 1 second Read

پاکستان کے مشہور ٹک ٹاک اسٹار، ریپر، گلوکار اور موسیقار مسٹر سڈ ریپر نے حال ہی میں معروف گلوکار فلک شبیر کے ساتھ اسٹیج پر پیش آنے والے تلخ تجربات کا انکشاف کیا ہے۔

مشہور ڈیجیٹل انفلوئنسرسڈ ریپر جن کے ٹک ٹاک پر 14.1 ملین فالورز ہیں، نہ صرف ایک باصلاحیت ریپر اور گلوکار ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے لاکھوں دل جیت چکے ہیں۔

ابرار الحق نے وائرل گانے ”بدو بدی“ کا اپنا ورژن جاری کردیا

گزشتہ سال انہوں نے چاہت فتح علی خان کے گانے ”بدو بدی“ کو ابرار الحق کے ساتھ مکس کیا تھا، جو سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہوا اور عوام میں بہت پسند کیا گیا۔

سڈ ریپر حال ہی میں ایک شو میں بطور مہمان شریک ہوئے، جہاں انہوں نے گلوکار فلک شبیر کے ساتھ اسٹیج شیئر کرنے کے ناخوشگوار تجربات بیان کیے۔

چائے والے کی پہلی میوزک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

موسیقی کو کم وقت دینے کے ایک سوال کے جواب میں سڈ ریپر نے کہا، “میں نے موسیقی کو کم وقت دیا کیونکہ کچھ فنکاروں کے نامناسب رویے سے دل برداشتہ ہو گیا تھا۔ یہ کچھ عرصہ پہلے کی بات ہے فلک شبیر ہمیں ایسے گانے گانے سے روکتے تھے جو ان کے ذاتی گانے بھی نہیں تھے۔

انہوں نے فلک شبیر کے ناروا سلوک کو ذکر کرتے ہوئے کہا، اکثر ایسا ہوتا کہ ہم اسٹیج پر ہوتے اور اچانک آواز بند کر دی جاتی۔ ہم بس مائیک ہاتھ میں لے کر کھڑے رہ جاتے۔ کبھی کبھار تو ہمیں دی گئی چائے تک واپس لے لی جاتی کہ یہ تمہارے لیے نہیں ہے۔ یہ رویہ ان کے اندر کے عدمِ تحفظ کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا، “فلک شبیر نے ایک بار مجھے اپنے پاس بلایا اور کہا کہ وہ مجھے کچھ گانے نہیں گانے دیں گے، مگر اس کی بجائے انہوں نے میرے لیپ ٹاپ سے خود ہی ’شفٹ + ڈیلیٹ‘ سے میرے ٹریکس ڈیلیٹ کر دیے۔

انہوں نے کہا کہ، یہ ہماری جدوجہد کا دور تھا مگر کبھی اپنے گھر والوں کو نہیں بتایا وہ ہمیں میراثی کہہ کر طنز کرتے تھے۔ ہم نے کبھی انٹرویو بھی نہیں دیے کیونکہ ہمارے پاس کوئی پروفیشنل سپورٹ نہیں تھی۔

سڈ ریپر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ فلک شبیر کے مینیجر ڈی جے میک اس پروگرام کو دیکھیں گے، اس لیے وہ جھوٹ نہیں بول رہے۔

سڈ ریپر نے سینئر گلوکار ابرار الحق پر بھی الزام لگایا کہ انہوں نے سڈ ریپر کے ساتھ مشہور ہونے کے باوجود انہیں ایک انٹرویو میں پہچاننے سے انکار کر دیا۔

سڈ نے کہا، ”انہوں نے ٹی وی پر میرا نام نہیں لیا اور یوں ظاہر کیا جیسے وہ مجھے جانتے ہی نہیں، حالانکہ ہم ایک ساتھ کام کر چکے تھے اور میری ان سے اچھی جان پہچان ہے۔ وہ اکثر مجھے فون بھی کرتے ہیں اور ہم ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے ہیں۔“

Similar Posts