نوجوان امریکی اداکارہ چل بسیں

0 minutes, 0 seconds Read

معروف امریکی اداکارہ، وائس اوور آرٹسٹ اور پروڈیوسر کیلی میک محض 33 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وہ طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔ اور ان کے انتقال کی وجہ بھی کینسر بتائی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق، کیلی میک کی موت 2 اگست 2025 کو ریاست اوہائیو میں ہوئی۔

ان کی بہن نے میڈیا کو بتایا کہ ”کیلی کے انتقال کے وقت ان کی والدہ ان کے ساتھ موجود تھیں۔“

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیلی میک کے اہل خانہ میں ان کے والدین، ایک بہن اور ایک بھائی شامل ہیں۔

کیلی میک نے متعدد مشہور ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، جن میں خاص طور پر ڈرامہ سیریز شیکاگو میڈ اور 9-1-1 قابل ذکر ہیں۔

Similar Posts