حکومت کا بڑا اقدم: 24 سرکاری اداروں کی نجکاری، کون کون سے ادارے شامل ہیں؟

0 minutes, 0 seconds Read

وفاقی حکومت نے 3 مراحل میں 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے فاقی وزیر عبد العلیم خان نے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی ہیں۔

عبدالعلیم خان نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں ایک سال کے دوران 10 اداروں کی نجکاری ہوگی، دوسرے مرحلے میں ایک سے 3 سال کے دوران 13 اداروں کی نجکاری کی جائے گی، ایک ادارے کی نجکاری کے لیے 3 سے 5 سال کا آخری مرحلہ شامل ہے۔

وفاقی وزیر نجکاری نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں پی آئی اے، روز ویلٹ ہوٹل، زرعی ترقیاتی بینک جیسے اہم اداروں کی نجکاری کی جائے گی، پہلے مرحلے میں آئسکو سمیت 3 ڈسکوز کی نجکاری بھی کی جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دوسرے مرحلے میں اسٹیٹ لائف انشورنس، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن، چار جنکوز کی نجکاری کی جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں لیسکو سمیت 6 ڈسکوز کی نجکاری کی جائے گی۔

اسی طرح تیسرے اور آخری مرحلے میں پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کی نجکاری کی جائے گی۔

وزارت پلاننگ اور خزانہ کے سوالات کا جواب نہ آنے پر اسپیکر برہم

قومی اسمبلی اجلاس میں مختلف وزارتوں کی جانب سے ارکان کے سوالات کے جواب نہ آنے پر اسپیکر قومی اسمبلی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئےوزارت خزانہ اور منصوبہ بندی کے سیکریٹریز کو طلب کرلیا ہے۔

وزیر مملکت کا مزید وقت دینے کا مؤقف تسلیم کرنے سے انکار

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے کہا کہ پارلیمنٹ کو انتہائی غیرسنجیدہ لیا جارہا ہے، ضرورت پڑی تو گورنر اسیٹیٹ بینک کو بھی بلاؤں گا،پارلیمنٹ کو انتہائی غیر سنجیدہ لیا جارہا ہے یہ قبول نہیں۔

Similar Posts