ہنگو میں گھر کے اندر فائرنگ سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں گھر کے اندر فائرنگ سے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پیر کو ہنگو کے علاقے سروخیل میں تھانہ دوآبہ کی حدود میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک گھر کے اندر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ پولیس نے لاشوں کو دوآبہ اسپتال منتقل کردیا ہے۔

ڈی پی او صلاح الدین کنڈی کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین، 3 بچے اور ایک مرد شامل ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں ملوث ملزم گھر کے سربراہ نور رحمان کا بھتیجا ہے۔

ڈی پی او نے بتایا کہ ملزم نشے کا عادی ہے اور اس کے چچا اسے نشے کے عادی دوستوں کو گھر لانے سے منع کرتے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ واقعے کی وجوہات اور محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جب کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن اور تلاش جاری ہے۔

Related posts