وفاقی دارالحکومت میں گدھے کے گوشت کے استعمال کے حوالے سے فیک نیوز واچ ڈاگ کی جانب سے تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مار کر 50 زندہ گدھے اور ایک ہزار کلو گرام گوشت برآمد کیا ہے۔ اسلام آباد کے معروف ریسٹورنٹس پر گدھے کا گوشت سپلائی ہونے کی خبریں وائرل ہوئیں۔
فیک نیوز واچ ڈاگ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر معروف برینڈ کے ٹیگ شدہ گوشت کی ویڈیوز بھی زیرگردش رہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مبہم تردید نے شبہات پیدا کیے، جعلی خبریں پھیلنے کے بعد گوشت کے شوقین شہری شدید اضطراب میں مبتلا رہے۔ من گھڑت خبروں کی وجہ سے ریسٹورنٹس انڈسٹری کو شدید کاروباری مندی کا سامنا رہا ۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ خبروں کے شدید اثرات کے بعد ریسٹورنٹس مالکان کو وضاحتی بیانات جاری کرنا پڑے۔ جمعیت القریش میٹ ویلفئیر ایسوسی ایشن نے چھاپے کی حمایت کے ساتھ حکومت سے سلاٹر ہاؤسز کے قیام کا مطالبہ بھی کیا۔
یاد رہے کہ پاکستان نے گزشتہ سال 2 لاکھ 16 ہزار گدھے چائنہ ایکسپورٹ کیے ہیں۔