پہلا ون ڈے: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

0 minutes, 0 seconds Read

ٹرینیڈاڈ میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 280 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جس میں شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ نسیم شاہ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

دو سو اکیاسی رنز کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم نے 49ویں اوور میں ہدف حاصل کیا۔

ڈیبیو میچ کھیلنے والے نوجوان بیٹر حسن نواز نے شاندار نصف سنچری اسکور کی اور 54 گیندوں پر 63 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، ان کی اننگز میں پانچ چوکے اور تین بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

پانچ وکٹیں گرنے کے بعد حسن نواز اور حسین طلعت نے ذمہ دارانہ شراکت قائم کرتے ہوئے پانچویں وکٹ پر 100 رنز جوڑے۔

حسین طلعت 41 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ کپتان محمد رضوان نے 53، بابر اعظم نے 47، عبداللہ شفیق نے 29، سلمان علی آغا نے 23 اور اوپنر صائم ایوب صرف پانچ رنز بنا سکے۔

دوسرا ون ڈے اتوار کو کھیلا جائے گا۔

Similar Posts