پاکستانی طلبا کی بڑی کامیابی، ایشین سائنس کیمپ 2025 میں دو گولڈ، ایک سلور میڈل حاصل کرلیے

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستانی طلبہ نے تھائی لینڈ میں منعقدہ ایشین سائنس کیمپ 2025 میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گولڈ اور ایک سلور میڈل جیت لیے۔

بین الاقوامی سائنس مقابلہ میں پاکستان کی تاریخ کی یہ اب تک کی سب سے بڑی کامیابی تصور کی جا رہی ہے۔

پاکستان سائنس فاؤنڈیشن نے اس مقابلے کے لیے آٹھ طلبہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دی تھی، جس کا انتخاب ملک بھر میں سخت ٹیسٹ اور انٹرویوز کے ذریعے کیا گیا۔

تمام منتخب طلبہ کو اس موقع پر مکمل اسکالرشپ بھی دی گئی تاکہ وہ بھرپور تیاری کے ساتھ مقابلے میں حصہ لے سکیں۔

ٹیم کے رکن علی افضال محمد، جو خیبر میڈیکل کالج پشاور سے تعلق رکھتے ہیں، نے ”انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی“ کے شعبے میں گولڈ میڈل جیتا۔

بولان میڈیکل کالج کے ملک شہاب الدین سید نے ”سستین ایبلیٹی“ کے مقابلے میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا، جبکہ نسٹ کے محمد حاشراسحاق نے اسی شعبے میں سلور میڈل حاصل کیا۔

Similar Posts