کراچی کے علاقے سولجر بازار میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں وکیل ایڈوکیٹ ملک ناصر جاں بحق ہوگئے۔
فائرنگ کا واقعہ ہفتہ و اتوار کی شب پیش آیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
اس سے قبل کراچی کے ماڑی پور گریکس کے علاقے میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا جمیل بنگش دم توڑ گیا۔ جمیل کو زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
لواحقین کے مطابق جمیل بنگش پانچ بچوں کا باپ تھا اور طارق روڈ پر دفتر سے رقم لے کر گھر جا رہا تھا راستے میں ڈاکوؤں نے تعاقب کرتے ہوئے لوٹ مار کی کوشش کی مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے جمیل کو شدید زخمی کر دیا۔