شنیرا اکرم کی ہانیہ عامر کے غیر ذمہ دارانہ رویے پر کڑی تنقید

پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے ہانیہ عامر کے رویے کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔

حال ہی میں ہانیہ عامر نے ایک ایسی ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں کھڑے ہو کر موٹرسائیکل کی پچھلی سیٹ پر جھومتے ہوئے اور بیک گراؤنڈ میوزک پر خوشی سے رقص کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

ہانیہ ، عاصم کے مبینہ رومانس پر میرب کے بھائی کا ردعمل سامنے آگیا

اس ویڈو پر انہیں شدیدعوامی تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ شنیرا اکرم نے بھی انسٹاگرام پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے ہانیہ عامرپر شدید برہمی ظاہر کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ کئی برسوں سے سڑکوں پر حفاظت اور احتیاط کے بارے میں آگاہی دے رہی ہیں اور مشہور شخصیات اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو ایسے مواد شیئر کرتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، کیونکہ ان کے لاکھوں فالورز ہوتے ہیں جو ان کے انداز کی تقلید کرتے ہیں۔

مایا خان کی وائرل ویڈیو پر صارفین سیخ پا، سوالات کی بوچھاڑ

شنیرا نے یہ بھی واضح کیا کہ انہیں ہانیہ عامر سے ذاتی طور پر کوئی مسئلہ نہیں، اورشکر ہے کہ ہانیہ کو اس دوران کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

شنیرا اکرم کے اس بیان پر انٹرنیٹ صارفین کی بڑی تعداد نے ان سے اتفاق کیا۔ ایک صارف نے لکھا، ”لوگوں کو اپنے بچوں کو ہانیہ کے اثر سے دور رکھنا چاہیے۔“

ایک اور نے تبصرہ کیا، ”ہانیہ توجہ حاصل کرنے والی چیپری ہے۔“
جبکہ ایک صارف نے صاف الفاظ میں کہا:”شنیرا یہاں بالکل درست کہہ رہی ہیں۔“

Similar Posts