ایشیا کپ 2025 کے لیے ممکنہ بھارتی اسکواڈ سامنے آگیا۔ شبمن گل کو بھارت کی ٹی20 ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔
بھارتی ویب سائٹ این ڈی ٹی وی کے مطابق ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے لیے بھارتی اسکواڈ کا حتمی اعلان 19 یا 20 اگست کو متوقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق اجیت اگرکر کی سربراہی میں بی سی سی آئی کی سینئر سلیکشن کمیٹی ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان 19 یا 20 اگست کو کرے گی، جب نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے سینٹر آف ایکسیلینس (CoE) کی اسپورٹس سائنس ٹیم تمام کھلاڑیوں کی میڈیکل رپورٹ پیش کرے گی۔
بھارتی نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق اس وقت خاص توجہ بھارت کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سوریہ کمار یادو کی فٹنس پر مرکوز ہے، جنہوں نے بنگلور میں نیٹ پریکٹس کا آغاز کر دیا ہے۔
پاکستان کو ویسٹ انڈیز سے ہار کا خمیازہ بھگتنا پڑگیا، ون ڈے رینکنگ میں تنزلی
بھارت کے اسٹار فاسٹ بولر جسپریت بمرا ایشیا کپ کھیلنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ تاہم، مصروف شیڈول کے پیش نظر انہیں ممکنہ طور پر اکتوبر کے اوائل میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے آرام دیا جا سکتا ہے۔
اگرچہ شبمن گل نے حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 754 رنز کی کارکردگی کے ساتھ ٹیم کی قیادت کی، جبکہ بھارت کی آخری ہوم ٹی20 سیریز میں اکسر پٹیل نائب کپتان تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جب گزشتہ سال سری لنکا کے دورے میں سوریہ کمار نے ٹی20 ٹیم کی کپتانی سنبھالی تھی، تب گل نائب کپتان تھے۔
رپورٹ کے مطابق، سلیکشن پینل امکان ہے کہ سوریہ کمار یادو کی کپتانی میں بہتر کارکردگی دکھانے والے کور گروپ کو چھیڑا نہیں جائے گا۔ اس وقت ٹیم کے ٹاپ 5 کھلاڑیوں میں ابھشیک شرما، سنجو سیمسن، سوریہ کمار یادو، تلک ورما، اور ہاردک پانڈیا کافی مستحکم نظر آتے ہیں۔
ایک بی سی سی آئی ذرائع کے مطابق ابھشیک اس وقت آئی سی سی رینکنگ میں ٹی20 کے ٹاپ بیٹر ہیں۔ سنجو نے گزشتہ سیزن میں بیٹ اور وکٹ کیپنگ دونوں میں شاندار کارکردگی دکھائی۔
شبمن گل کی آئی پی ایل میں زبردست کارکردگی رہی اور ان کی ٹیسٹ فارم بھی لاجواب ہے، مگر سب کو ٹاپ آرڈر میں فٹ کرنا بی سی سی آئی کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹاپ آرڈر کی اس بھیڑ کے باعث یشسوی جیسوال اور سائی سدھارشن جیسے باصلاحیت بیٹرز کو فی الحال انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔ کے ایل راہول جو ون ڈے فارمیٹ میں بھارت کے اولین انتخاب ہیں، ٹی ٹوئنٹی مڈل آرڈر کے لیے موزوں نہ ہونے کے باعث ان کا اس اسکواڈ کا حصہ بننے کا امکان نہیں۔
بھارت کا ممکنہ ایشیا کپ 2025 اسکواڈ
سوریہ کمار یادو (کپتان)، شبمن گل، ابھشیک شرما ،سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، تلک ورما، ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے ، اکسر پٹیل ، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادو، ورون چکرورتی، جسپریت بمرا، ارشدیپ سنگھ، ہرشت رانا / پرسِدھ کرشنا، جیتیش شرما / دھروو جورَیل۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بی سی سی آئی کی جانب سے باضابطہ اعلان آئندہ چند دنوں میں متوقع ہے۔