جیلی فش نے فرانس کا نیوکلیئر پلانٹ بند کروا دیا

فرانس میں جیلی فِش کے ایک جھُنڈ نے جوہری پاور پلانٹ کو بند کروا دیا۔

دی گارڈینز کے مطابق فرانس کے شمالی ساحل پر واقع ملک کے سب سے بڑے نیوکلئیر پاور پلانٹ میں سے ایک گراوی لینز نیوکلیئر پاور پلانٹ (Gravelines nuclear power plant) اس وقت بند ہوگیا جب جیلی فِش کے ایک غیر متوقع جھُنڈ نے ری ایکٹرز کو ٹھنڈا کرنے کے لیے استعمال ہونے والے پانی کے نظام کو جام کر دیا۔

پلانٹ کے آپریٹر ای ڈی ایف (EDF) کے مطابق اتوار کی شب پلانٹ کے تین ری ایکٹرز خودکار طریقے سے بند ہو گئے جب پانی کھینچنے والے پمپنگ اسٹیشنوں کے فلٹر ڈرمز جیلی فِش سے بھر گئے۔

بعد ازاں دیکھتے ہی دیکھتے چوتھا ری ایکٹر بھی بند ہو گیا، جس کے بعد پورا پلانٹ آف لائن ہو گیا۔

ریکارڈ ہیٹ ویو سے پورے عراق میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

رپورٹ کے مطابق باقی دو ری ایکٹرز مرمت کے باعث پہلے ہی بند تھے۔ یہ پلانٹ تقریباً 50 لاکھ گھروں کو بجلی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ای ڈی ایف نے تصدیق کی کہ اس واقعے سے نہ تو تنصیبات، عملے، یا ماحول کی سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق ہوا، اور نہ ہی فرانس سے برطانیہ کو بجلی کی برآمدات میں کوئی فرق آیا۔

سیلفی کا شوق جان لیوا بن گیا: ہاتھی کے حملے میں زندہ بچنے والے شخص کی ویڈیو وائرل

ای ڈی ایف کی ملکیت والا ایک اور اسکاٹ لینڈ کا ٹورنیس نیوکلیئر پلانٹ، 2021 میں ایک ہفتے کے لیے بند کرنا پڑا تھا جب جیلی فِش نے پانی کے انٹیک پائپ پر موجود سی ویڈ فلٹرز کو جام کر دیا تھا۔ اس سے 10 سال قبل 2011 میں بھی یہی پلانٹ جیلی فِش کے باعث ایک ہفتے کے لیے بند رہا تھا۔

جیلی فِش کے جھُنڈ سویڈن، امریکہ، جاپان، اور فلپائن میں بھی جوہری اور کوئلے سے چلنے والے جوہری پاور پلانٹس کو بند کروا چکے ہیں۔

Similar Posts