سفاکی کی انتہا، سنگدل ماں نے 2 کمسن بچوں کق قتل کر ڈالا

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی کےعلاقے ڈیفنس فیز 6 میں ماں نے دو بچوں کو قتل کر دیا ، پولیس نے دونوں بچوں کی لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کرکے ماں کو حراست میں لے لیا۔

پولیس حکام کے مطابق اس واقعے میں قتل ہونے والوں میں ایک بچہ اور بچی شامل ہیں جبکہ ماں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، بچوں کی عمریں 4 سے 7 سال کے درمیان ہیں۔

پولیس حکام کا اس حوالے سے مزید بتانا ہے کہ طلاق کے بعد بچوں کی حوالگی کے تنازع پر واقعہ پیش آیا ہے، خاتون کی ستمبر 2024 میں طلاق ہوئی تھی، بچے ہفتے میں ایک یا دو بار والدہ سے ملنے آتے تھے۔

کم سن بچے کا اغوا کے بعد قتل، سگی ماں ملوث نکلی

ماں نے اپنے دو معصوم بچوں کو تیزاب پلا کر قتل کر دیا

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول بچوں میں 7 سالہ ضرار اور 4 سالہ سنیعہ شامل ہیں، مقتول بچوں کے والد پرائیویٹ کمپنی میں ملازم ہیں، گزشتہ رات بچے والدہ کے پاس رہنے کیلئے آئے تھے، والدہ نے دوپہر کے وقت دونوں بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ چھٹی کے دن بچے والدہ سے ملنے آتے تھے، گزشتہ شب بھی بچے اپنی والدہ کے پاس تھے، بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس عدالت میں زیرِ سماعت تھا۔

پولیس نے دونوں بچوں کی لاشوں کوتحویل میں لیکر اسپتال منتقل کردیا، آلہ قتل برآمد کرکے ماں کو حراست میں لیا، مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

Similar Posts