فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے آج یوم غضب منانے کا اعلان کیا ہے۔
حماس رہنما نے کہا ہے کہ یوم غضب غزہ کی حمایت، اسرائیلی انضمامی منصوبوں کی مخالفت میں منایا جائے گا۔
حماس کا کہنا تھا کہ غزہ میں جاری جنگ، ناکہ بندی اور بھوک کے خلاف عوام اٹھ کھڑے ہوں۔ عوامی عزم اور مسلسل مزاحمت سے انضمامی منصوبے ناکام بنائے جائیں گے۔
حماس نے تمام فلسطینی گروپوں اور سول سوسائٹی کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کردی ہے۔
شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری ، مزید 90سے زائد فلسطینی شہید
دوسری جانب غزہ میں اسرائیل کے تازہ حملوں میں مزید 54 فلسطینی شہید اور 831 زخمی ہوگئے جس میں شہدا میں امداد کے منتظر 10 فلسطینی بھی شامل ہیں۔
غزہ شہر کے زیتون محلے میں ایک مکان پر بمباری سے 8 شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 61 ہزار 776 ہوگئی جبکہ 1 لاکھ 54 ہزار 906 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق غذائی قلت سے مزید چار فلسطینی دم توڑ گئے۔ بھوک سے مرنے والوں کی تعداد 239 ہوگئی، شہدا میں 109 بچے بھی شامل ہیں۔