سانگھڑ میں صحافی خاور حسین پراسرار طور پر جاں بحق ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق خاور حسین کی لاش حیدرآباد روڈ پر ایک نجی ہوٹل کے باہر کھڑی گاڑی میں پائی گئی، جہاں ان کے سر میں گولی لگی ہوئی تھی۔
مقامی حکام واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہیں اور لاش کو مزید قانونی کارروائی کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔
صحافتی تنظیموں نے اس واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور صحافیوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔