روس میں ایک فیکٹری میں زور دار دھماکا، 11 افراد ہلاک 130 زخمی

0 minutes, 0 seconds Read

روس کی ایک فیکٹری میں زور دار دھماکا ہوا جس میں 11 افراد ہلاک اور 130 زخمی ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق واقعہ روسی ریجن ریازن میں ایک فیکٹری میں پیش آیا۔ زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق دھماکا فیکٹری کی ایک ورکشاپ کے اندر آگ لگنے سے ہوا۔ تاہم آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا گن پاؤڈر بنانے کی فیکٹری میں ہوا تاہم اس حوالے سے سرکاری حکام نے کچھ نہیں بتایا۔

Similar Posts