ملک کے مختلف حصوں میں آج سے مون سون کی شدت میں اضافے کا امکان

0 minutes, 0 seconds Read

ملک کے مختلف حصوں میں آج سے مون سون کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں گرومندر، ایم اے جناح روڈ، گلشن معمار، سرجانی ٹاؤن میں رات گئے بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی سمیت سندھ بھر میں بارش کا امکان ہے۔ سجاول اور گردو نواح میں ہلکی برسات جبکہ کلورکوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

ٹیکسلا اور واہ کینٹ میں بھی بارش ہوئی جس کے بعد کئی مقامات پر بجلی غائب ہوگئی۔

ڈی آئی خان میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ 22 اگست تک جاری رہے گا۔

اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں شدید بارشیں ہو سکتی ہیں۔ راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، چکوال اور اٹک میں کلاؤڈ برسٹ کے خدشات ہیں۔

سندھ میں تیز بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ جبکہ شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

ادھر دریائے سندھ میں تربیلا، کالاباغ، چشمہ اور تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کے سیلاب ہیں جبکہ گڈوبیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

Similar Posts