بھارت: جلوس میں ہندو دیوتا کی مورتی ہائی ٹینشن تار سے ٹکرا گئی، 11 افراد ہلاک

0 minutes, 0 seconds Read

بھارتی ریاست حیدرآباد کے ضلع رام ناتھ پور میں مذہبی جلوس کے دوران کرنٹ لگنے سے 11 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست حیدرآباد کے ضلع رام ناتھ پور میں مذہبی تہوار جنم اشٹمی کے موقع پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں 11 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔

پولیس نے بتایا کہ یاترہ میں رتھ ٹوٹ جانے کے بعد جب کچھ نوجوانوں نے اسے دھکا دینے کی کوشش کی تو رتھ ایک ہائی ٹینشن وائر سے ٹکرا گیا اور کئی افراد کو کرنٹ لگ گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مختلف سیاسی رہنماؤں نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے متاثرین کو مالی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Similar Posts