وزیرِاعظم کا مون سون و سیلابی صورتحال پر سیاسی قائدین سے رابطہ، ہر ممکن تعاون کی پیشکش

0 minutes, 0 seconds Read

وزیرِاعظم محمد شہبازشریف نے ملک بھر میں مون سون بارشوں و سیلابی صورتحال کے حوالے سے سیاسی قائدین سے رابطہ کیا ہے۔

وزیرِاعظم نے بلاول بھٹو سے جنوبی سندھ، کراچی میں موسلا دھار بارش، سیلاب اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ شہباز شریب نے سندھ حکومت کو ہر قسم کی معاونت کی پیشکش کی ہے۔

وزیرِاعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کوسندھ حکومت سے مکمل رابطے میں رہنے، صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کو ہرقسم کی معاونت فراہم کرنے اورپیشگی آگاہی دینے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے امیر جماعت اسلامی سے خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے نقصانات اور جاری امدادی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا جبکہ وزیراعظم نے بارشوں و سیلاب کے دوران الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے ریسکیو و امدادی کاموں میں سرگرم کردار کی تعریف بھی کی۔

وزیرِ اعظم اور ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے مابین سندھ میں حالیہ بارشوں و سیلابی صورتحال اور متوقع بارشوں کے ممکنہ خطرات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

Similar Posts