پنجگور سے کوئٹہ جانے والی کوچ اور دو گاڑیوں میں تصادم سے نو افراد جاں بحق جبکہ 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے اوتھل کے قریب فقیرہ اسٹاپ کے مقام پر مسافر کوچ اور دو پک اپ گاڑیوں میں تصادم ہوا، حادثے میں نو مسافر جاں بحق جبکہ پندرہ سے زائد زخمی ہوئے جاں بحق افراد میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل اور ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے بعد فوری طور پر نعشوں و زخمیوں کو سول اسپتال اوتھل و بیلہ منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کوچ پنجگور سے کراچی اور دونوں پک اپ گاڑیاں کراچی سے خضدار جارہی تھیں حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
جاں بحق پولیس اہلکار و زخمی پولیس اہلکار پک اپ گاڑی میں اوتھل سے سوار ہوکر بیلہ جارہے تھے۔
مرنے اور زخمی ہونے والوں کی شناخت شکور احمد، شکیل احمد، عبدالغفور، محمد علی، محمد حنیف امید، علی محمد، سعید محمد، یونس عبداللہ، محمد انس عبداللہ، محمد یاسین کے ناموں سے ہوئی ہے جن کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اپستال منتقل کردیا گیا۔