عمرے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری

0 minutes, 0 seconds Read

سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے غیر ملکی مسلمانوں کے لیے عمرہ ویزا حاصل کرنے کا عمل مزید آسان بنا دیا ہے۔ وزارت نے ”نسک عمرہ“ کے نام سے نئی آن لائن سروس کا آغاز کیا ہے جس کے ذریعے اب زائرین بغیر کسی ایجنٹ یا ثالث کے براہِ راست ویزے کے لیے درخواست دے سکیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ پلیٹ فارم زائرین کو ایک ہی جگہ پر ویزا اپلائی کرنے سے لے کر سفری سہولیات بک کرنے تک کا مکمل اور بآسانی تجربہ فراہم کرے گا۔ یہ نئی سہولت روایتی منظور شدہ ٹریول ایجنٹس کے ساتھ ساتھ ایک اضافی آپشن کے طور پر پیش کی گئی ہے، جس کے ذریعے زائرین اپنی ضرورت کے مطابق مکمل پیکج یا انفرادی سہولیات کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

کونسے ممالک کے باشندے سیاحتی یا ٹرانزٹ ویزے پر عمرہ کرسکیں گے؟

وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق یہ پلیٹ فارم 7 زبانوں میں دستیاب ہے اور سرکاری نیٹ ورکس سے منسلک ہے تاکہ ویزا کے اجراء اور دیگر خدمات میں تیزی لائی جاسکے۔ عالمی سطح پر صارفین کی سہولت کے لیے متعدد ادائیگی کے طریقے بھی فراہم کیے گئے ہیں۔

اس ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی بدولت عمرہ زائرین نہ صرف ویزا حاصل کر سکیں گے بلکہ رہائش، ٹرانسپورٹ اور مختلف ٹورز کی سہولتیں بھی آن لائن بُک کرسکیں گے۔ یہ سہولت سرکاری ویب سائٹ umrah.nusuk.sa پر دستیاب ہے۔

وزارت کے مطابق زائرین اپنی سہولت کے مطابق مختلف پیکجز منتخب کرسکتے ہیں جبکہ پلیٹ فارم پر منظور شدہ ٹریول ایجنٹس کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں تاکہ اگر کسی کو آن لائن ایپ کے استعمال میں دشواری پیش آئے تو وہ ان ایجنٹس کے ذریعے بھی درخواست جمع کروا سکے۔

سعودی عرب: ویزہ مدت سے تجاوز کرنے والوں کیلئے بھاری سزاؤں کا اعلان

حکومت کا کہنا ہے کہ ”نسک عمرہ“ پلیٹ فارم سعودی وژن 2030 کا حصہ ہے، جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کی میزبانی اور حج و عمرہ کی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانا ہے۔

Similar Posts