ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

0 minutes, 0 seconds Read

ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کی زونل کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

رویت ہلال کمیٹی کے ممبران، وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو، محکمہ موسمیات ، وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے نمائندگان شریک ہوں گے۔

کمیٹی ملک بھرسے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لے گی۔ کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور سمیت دیگرعلاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔

چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین کمیٹی عبدالخبیر کریں گے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے آج ربیع الاول کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کی ہے۔

ربیع الاول چودہ سو سینتالیس ہجری کا آغازپچیس اگست سے متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی پیدائش 23 اگست کی صبح 11 بج کر6 منٹ پرہوگئی۔ 24 اگست کی شام مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

Similar Posts