مایونیز ختم ہوجانے پر کسٹمر سیخ پا، کیفے کو آگ لگا دی

0 minutes, 0 seconds Read

اسپین میں ایک شخص نے صرف اس وجہ سے کیفے کو آگ لگا دی کہ عملے نے بتایا مایونیز ختم ہو چکی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق پچاس سالہ شخص اپنے بیٹے کے ساتھ کیفے آیا اور دو سینڈوچ منگوائے۔ جب اس نے ویٹر سے مایونیز مانگی تو بتایا گیا کہ ختم ہو چکی ہے۔ جواب سن کر وہ شخص کیفے سے باہر گیا، قریبی پیٹرول پمپ سے پیٹرول خریدا اور واپس آکر کیفے کے بار پر انڈیل دیا اور آگ لگا دی۔

اس وقت کیفے گاہکوں سے بھرا ہوا تھا تمام لوگ اس صورتِ حال سے گھبرا کر فوراً باہرکی طرف بھاگے۔ اس کے ساتھ ہی عملے نے فورا فائر ایکسٹینگوشر استعمال کرکے آگ پر قابو پا لیا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، البتہ تقریباً 9,500 ڈالر کا مالی نقصان ہوا۔

تاہم، آگ لگاتے ہوئے خود ملزم کا بایاں ہاتھ جل گیا۔ پولیس نے موقعے پر ہی اسے گرفتار کر لیا۔ کیفے کے عملے نے اس واقعے کو غیر حقیقی اور عجیب قرار دیا۔ عملے کی فوری کارروائی سے بڑے نقصان سے محفوظ رہے۔

Similar Posts