کراچی کے علاقے میں کارساز روڈ پر کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثے کا ذمہ دار کار سوار فرار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک اور افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں مین کارساز روڈ پر تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں دونوں میاں بیوی جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق، حادثے کے بعد کار سوار موقع سے فرار ہوگیا جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے اور فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔