امریکہ نے جو کرنا ہے کرے، ایرانی صدر کا امریکا سے مذاکرات نہ کرنے کا دو ٹوک اعلان

0 minutes, 0 seconds Read

ایران کے صدر کی جانب سے امریکہ سے مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ہمیں احکامات اور دھمکیاں دے یہ ہر گز قابل قبول نہیں۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ میں امریکہ سے بات چیت نہیں کروں گا امریکہ نے جو کرنا ہے کرے۔

خیال رہے کہ ہفتے کے روز ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کو جوہری معاہدے پر بات چیت کیلئے

حماس کے ساتھ براہِِ راست ملاقات بہت مددگار رہی، امریکی سفیر ایڈم بوہلر

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کو جوہری معاہدے پر بات چیت کیلئے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو ایک خط لکھا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران سے نمٹنے کے دو ہی طریقے ہیں ایک فوجی اور دوسرا ڈیل۔ تاہم امریکہ ڈیل کو ترجیح دے گا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران ایسے ممالک کے مطالبات قطعی تسلیم نہیں کرے گا اور اپنے میزائل پروگرام کے خاتمے کے مطالبات بھی تسلیم نہیں کرے گا۔

Similar Posts