ایشیا کپ: پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارتی کپتان اپنی یادداشت کھونے لگے

ابوظہبی میں کھیلے جارہے ٹی 20 ایشیا کپ کے 12ویں میچ میں بھارت نے عمان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم ٹاس کے وقت بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو میں تبدیل کھلاڑیوں کے نام بھول گئے۔

ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے آخری گروپ میچ میں بھارت کے کپتان سوریا کمار یادیو ٹاس کے بعد گفتگو کرنے کے دوران اپنی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں تبدیلیوں کا اعلان کرتے ہوئے ایک کھلاڑی کا نام بھول گئے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں تاہم کپتان سوریا کمار یادیو نے ایک تبدیلی کا بتا دیا، دوسرے کھلاڑی کا نام بھول گئے۔

اس موقع پر پریزینٹر روی شاستری سے مذاق میں سوریا کمار نے کہا کہ ان کی یادداشت بھی سابق کپتان روہت شرما کی طرح ہوگئی ہے۔


AAJ News Whatsapp

جب ٹیم کی تبدیلیوں کا ذکر آیا تو انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ہرشیت رانا آ رہے ہیں اور ایک اور لڑکا بھی ہے، میں روہت شرما کی طرح ہو گیا ہوں۔

بعد میں سابق ہیڈ کوچ روی شاستری نے واضح کیا کہ دوسرے کھلاڑی کا نام ارشدیپ سنگھ ہے، جو بمراہ کی جگہ ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔

Similar Posts