سرکاری ونجی عمارتوں کو سعودی عرب کے پرچم کے رنگ کی سبز روشنیوں سے مزین کیاگیاہے۔ ریڈ زون سمیت شہر کی مختلف شاہراہوں پر سعودی بادشاہ ،ولی عہد ،وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈمارشل عاصم منیر کی تصویروں پر مبنی قدآدم ہورڈنگ لگائے گئے ہیں، پاکستان اورسعودی عرب کے پرچم بھی بڑی تعدادمیں شاہراہوں اور عمارتوں پر لہرائے گئے ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب میں شاندار استقبال اور اس کے بعد دونوں ممالک کے مابین معاہدے کو لے کر پاکستانی شہری انتہائی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔
ایکسپریس نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں نے کہا سعودی عرب کی حفاظت ہمارے لئے باعث سعادت ہے ، ہمیں کوئی دنیاوی فائدہ نہ بھی ملے تب بھی پاک سرزمین کی حفاظت کی خاطر ہم اپنی جان کا نذرانہ پیش کریں گے۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ جس طرح اسرائیل ایک ایک کر کے مسلمان ممالک پر چڑھائی کر رہا ہے اگر مسلمان ملکوں کا بلاک بن جائے تو اسرائیل سمیت کسی ملک کو بھی ایسی کارروائی کی جرأت نہیں ہوگی۔