کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ: پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی

پاکستان نے جنوبی افریقا کو0-2 سے شکست دے کرکامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ 2025 کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق  مالدیپ کے شہر کلہدفھوشی میں جاری چیمپئن شپ میں پاکستان نے لیگ راونڈ میں مسلسل چوتھی فتح کے بعد فائنل فور میں کھیلنے کا حق حاصل کر لیا۔

 قومی ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلا گیم 15-24 سے جیتنے کے بعد اگلے گیم میں 5-28 کی آسان فتح پائی۔

 پاکستان کے کاشف علی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18 پوائنٹس اسکور کیے اور پلیئر آف دی میچ کا اعزاز اپنے نام کیا۔فاتح ٹیم کے کاشف، شاہد بشیر، مدثر شہزاد اور احمد حسن بیگ نے بھی عمدہ کھیل پیش کیا۔

قبل ازیں پاکستان نے لیگ میچز میں سری لنکا، روائتی حریف بھارت اور میزبان مالدیپ کوکسی  دقت کے بغیرزیر کیا۔

Similar Posts