کوئٹہ، پشاور کے درمیان چلنے والی جعفر ایکسپریس کی سروس تیسرے روز بھی معطل 

کوئٹہ اور پشاور کے درمیان چلنے والی جعفر ایکسپریس کی سروس تیسرے روز بھی معطل  ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے بتایا ہے کہ جعفر ایکسپریس کی آمد ورفت 13 نومبر تک معطل رہے گی۔

انتظامیہ نے یہ بھی بتایا کہ کوئٹہ اور کراچی کے درمیان چلنے والی بولان میل سروس بھی معطل ہے۔ 

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے دیگر صوبوں کے لیے ٹرین سروس آپریشنل سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر معطل کی گئی ہے۔    

چتاہم دوسری جانب چمن اور کوئٹہ کے درمیان چمن پسنجر معمول کے مطابق چل رہی ہے۔ ریلوے حکام نے بتایا کہ 13 نومبر کو پشاور سے کوئٹہ کے لیے جعفر ایکسپریس روانہ ہوگی۔

Similar Posts