سپر ٹیکس کیخلاف اسلام آباد، لاہور ہائیکورٹس میں زیر التوا اپیلیں سپریم کورٹ منتقلی کا حکم

0 minutes, 0 seconds Read

سپریم کورٹ میں سپرٹیکس کیس کی سماعت کے دوران وکلا کی جانب سے ہائیکورٹس میں مقدمات زیرالتوا ہونے کی نشاندہی کی گئی، جس پر عدالت عظمیٰ نے اسلام آباد اور لاہورہائیکورٹس میں زیرالتوا اپیلیں سپریم کورٹ منتقلی کا حکم دے دیا۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے آغاز میں وکلا کی جانب سے لاہور اور اسلام آباد ہائیکورٹس میں اسی نوعیت کی انٹرا کورٹ اپیلیں زیر التوا ہونے کی نشاندہی کی گئی۔

نجی کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان سپریم کورٹ کے پاس زیرالتوا مقدمات اپنے پاس منتقل کرنے کا آئینی اختیار موجود ہے، آئینی ترمیم کے بعد مقدمات کی منتقلی کا اختیار واضح کر دیا گیا ہے۔

سپر ٹیکس کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا آئینی بینچ ٹوٹ گیا

سپریم کورٹ کا زائد آمدن ٹیکس دہندگان کو 50 فیصد سُپر ٹیکس ادا کرنے کا حکم

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ کیا مقدمات منتقلی کے لیے کسی تحریری درخوست کی ضرورت ہوگی؟ جس پر مخدوم علی خان کا کہنا تھا کہ عدالت کی استدعا بھی زبانی درخواست شمار ہوسکتی ہے، اس کے علاوہ عدالت سوموٹو اختیار استعمال کرتے ہوئے بھی مقدمات منتقل کر سکتی ہے۔

مخدوم علی خان کا کہنا تھا کہ مقدمات منتقلی کے اختیار کو آرٹیکل 187 کے ساتھ ملا کر دیکھا جائے گا، حکومت براہ راست سپر ٹیکس کا نفاذ نہیں کر سکتی،کوئی بھی ٹیکس لگانا ہواس کی وجہ بتانا لازمی ہے۔

بعدازاں آئینی بینچ نے اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹس میں زیر التوا اپیلیں سپریم کورٹ منتقلی کا حکم دے دیا۔

نجی کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان نے سپر ٹیکس کے نفاذ کے خلاف اپنے گزشتہ سماعت سے جاری دلائل کا آغاز کردیا۔

9 مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس: پنجاب حکومت کی التوا کی استدعا منظور

سپریم کورٹ نے 9 مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت کے دوران پنجاب حکومت کی التوا کی استدعا منظور کرتے ہوئے بغیر کارروائی کے اپیلوں پر سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے 9 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت کی، پنجاب حکومت کی جانب سے وکیل ذوالفقارنقوی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت سے کیس میں مہلت کی استدعا کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے وکیل ذوالفقار نقوی نے مؤقف اپنایا کہ تمام مقدمات میں مزید دستاویزات جمع کرانا چاہتے ہیں۔

عدالت نے پنجاب حکومت کی التوا کی استدعا منظور کرتے ہوئے اپیلوں پر سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی۔

عدالت پنجاب حکومت کی استدعا پر رواں اورآئندہ ہفتے مقرر اپیلیں پہلے ہی عید کے بعد مقررکرنے کا حکم دے چکی ہے۔

Similar Posts