ایشنز گیمز 2026: گولڈ میڈل جیتنے کے لیے پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا
ایشین گیمز 2026 کے مینز کرکٹ ایونٹ کا فائنل میچ آج پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوگا۔
پاکستان نے ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں بنگلادیش کو 6 وکٹ سے شکست دی تھی جبکہ بھارت نے سری لنکا کو 124 رنز سے ہرایا تھا۔
جاپان میں جاری ایشین گیمز میں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں گولڈ میڈل جیتنے کے لیے بھرپوری تیاری کررہی ہیں تاہم میچ کا بارش کے باعث متاثر ہونے کا بھی خطرہ ہے۔
ایشین گیمز کرکٹ ایونٹ کے کوارٹر فائنلز بھی بارش کی وجہ سے منسوخ کردیے گئے تھے۔