نازیہ اور زوہیب حسن کی والدہ انتقال کرگئیں

موسیقی کی دنیا کی مقبول ترین جوڑی نازیہ اور زوہیب حسن کی والدہ منزا حسن طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔

گلوکار زوہیب حسن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر والدہ کے انتقال کی اطلاع ہوتے ہوئے نہایت جذباتی پوسٹ شیئر کی۔

گلوکار زوہیب حسن نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ وہ لمحے مداحوں کے ساتھ شیئر کیے جن تصاویر میں وہ اپنی والدہ کے ہمراہ موجود تھے۔

زوہیب حسن نے پوسٹ میں لکھا کہ میری ماں، میری محبت اور میری رہنما انتقال کر گئیں۔

ان کی والدہ ڈیمنشیا کی مریضہ تھیں اور کافی عرصے سے علیل تھیں۔ زوہیب حسن ہی ماں کی دیکھ بھال کیا کرتے تھے۔ جس کے لیے وہ خصوصی طور پر پاکستان آئے تھے۔

یاد رہے کہ زوہیب حسن کے والد مئی 2020 میں انتقال کر گئے تھے، جب کہ ان کی بہن معروف گلوکارہ نازیہ حسن 2000 میں کینسر کے مرض میں مبتلا ہوکر جوانی میں ہی داغ مفارقت دے گئی تھیں۔

 

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

A post shared by Zoheb Hassan Official (@zohebhassan_)

Similar Posts