نوشکی میں آپریشن، خودکش بمبار سمیت 7 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں کارروائی کرتے ہوئے خودکش بمبار سمیت 7 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ سات دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جن میں ایک خودکش بمبار بھی شامل ہے۔

سیکیورٹی فورسز کے مطابق کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کی گئی، جس کے دوران فورسز نے مؤثر حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا۔

سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد نیٹ ورک سے وابستہ تھے اور علاقے میں دہشت گرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔

سیکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور پاکستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔

Related posts