خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ کے پی کےعلاقے بنوں میں بارودی مواد ناکارہ بنا کرتخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بنوں میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مرکزی سڑک پر بھاری مقدار میں موجود بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا۔
بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار
بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا راکٹ لانچر سے حملہ، ایک اہلکار زخمی
پولیس کے مطابق ڈی آئی خان روڈ پر سڑک کنارے بھاری مقدارمیں بارودی مواد برآمد ہوا، جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنایا۔ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔