آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کا سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان

انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی (آئی ایل ٹی ٹوئنٹی) نے سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کردیا۔

اس شراکت داری کے تحت سعودی کرکٹ فیڈریشن نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کو ایک باضابطہ ٹی ٹوئنٹی لیگ (مرد اور خواتین) کے طور پر سعودی عرب کے اندر میچوں کی میزبانی کرنے کی منظوری اور لائسنس دیا ہے۔

یہ سنگ میل آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کی خلیجی خطے میں کرکٹ کو وسعت دینے اور اسے مزید تقویت دینے کی کوششوں میں ایک اور اہم قدم کے طور پر کام کرے گا۔

اس شراکت داری کے ذریعے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن اور اس کی تجارتی شاخ ’کرکٹ انویسٹمنٹ کمپنی‘ کے ساتھ مل کر کرکٹ کو فروغ دینے کے علاوہ ٹیلنٹ کی شناخت اور پرورش پر کام کرے گا۔

آنے والے سالوں میں ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے میچز سعودی عرب میں بھی منعقد کیے جائیں گے۔

Similar Posts