لاہور: مسجد کے قاری کو قتل کرنے کے الزام میں مجرم کو سزائے موت

0 minutes, 0 seconds Read
سیشن کورٹ لاہور نے مسجد کے قاری عثمان کے قتل کیس میں مجرم غلام محمد کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج ریاض احمد نے مجرم کو سزائے موت کے ساتھ دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔

پراسیکیوشن کے مطابق ہڈیارہ پولیس نے مجرم غلام محمد کے خلاف 2020 میں قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔ سرکاری وکیل حبیب الرحمان بھٹی نے عدالت میں گواہوں کو پیش کیا۔

پراسیکیوشن نے بتایا کہ قاری عثمان مغرب کی اذان کے لیے گھر سے نکلے تو مجرم نے دروازے پر فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا۔ گواہ کے بیان کے مطابق واقعہ لین دین کے تنازع پر پیش آیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ پراسیکیوشن اپنا کیس ثابت کرنے میں کامیاب رہی، اس لیے مجرم غلام محمد ثبوتوں کی روشنی میں سزا کا مستحق ہے۔

Similar Posts