پمپنگ اسٹیشن کی بجلی 50 گھنٹوں سے منقطع، کراچی کے کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی بند

0 minutes, 0 seconds Read
کے الیکٹرک کی جانب سے ڈملوٹی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے  فالٹ کے سبب ملیر سمیت اطراف کے کئی علاقوں میں  پانی کی فراہمی معطل ہوگٙئی۔

ترجمان کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے مطابق ڈملوٹی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا فالٹ 30 ستمبر بروز منگل رات 9 بجے پیش آیا۔

بجلی کے فالٹ کو 50 گھنٹے سے زائد گزر چکے ہیں تاحال بجلی کا فالٹ درست نہ ہوسکا۔ ترجمان کے مطابق بجلی کی بندش کے باعث ڈملوٹی پمپنگ اسٹیشن مکمل طور پر بند ہے۔

ڈملوٹی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے فالٹ کے سبب ملیر کینٹ، ماڈل کالونی، کھوکھراپار، میمن گوٹھ اور بھٹائی آباد کے علاقے شدید متاثر ہیں۔

ڈملوٹی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بحال ہوتے ہی ملحقہ علاقوں میں پانی کی فراہمی فوری طور پر بحال کردی جائے گی۔ واٹر کارپوریشن حکام کے الیکٹرک انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

Similar Posts