پی ایچ اے راولپنڈی شہر کی خوبصورتی کے ساتھ کھیلوں کے فروغ کے لیے بھی کوشاں ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایچ اے نے سکستھ روڈ فلائی اوور کے نیچے پیڈل ٹینس کورٹ کا افتتاح کردیا۔
افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی محترمہ طاہرہ اورنگزیب سمیت ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کے ساتھ ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے شرکت کی۔
تقریب میں معززین شہر اور شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
شرکاء نے پی ایچ اے کے اس منصوبے کو خوش آئند اور عوام کے لیے صحت مند مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کا ایک بہترین قدم قرار دیا ہے۔
ٹینس کورٹ کا ڈیزائن اور ٹرف اسٹیٹ آف دی آرٹ تعمیر کیا گیا ہے۔ اس میں کار پارکنگ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، عوام الناس کے لئے یہ ایک انتہائی شاندار سرگرمی ہے۔
رات کے اوقات کے لیے ٹینس کورٹ میں بہترین لائٹس کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔