کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو انگلینڈ نے کپتان کی سنچری کی بدولت مقررہ اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے۔
نتالی اسکیور برنٹ نے 117 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ٹیمی بیمونٹ 32 اور ہیتھر نائٹ نے 29 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے اینوکا راناویرا نے تین، پرابودھنی اور کماری نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔
ناکام سائیڈ 45.4 اوورز میں 164 رنز پر ہمت ہارگئی۔ اوپنر ہاسینی پریرا 35 رنز بنانے میں کامیاب رہیں۔ سمارا وکراما 33 اور نیلکشیکا سلوا 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔
انگلینڈ کی جانب سے صوفی ایکلیسٹون نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں۔کپتان اسکیور برنٹ اور چارلی ڈین دو دو شکار کیے۔
انگلینڈ نے مسلسل تیسری کامیابی سمیٹ کر سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات روشن کرلیے۔