پچھلے 2 برس میں شعبہ مصنوعی ذہانت میں کام کرتی مغربی آئی ٹی کمپنیوں کی مارکیٹ ویلیو کھربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے باعث تگنی چوگنی بڑھ چکی ہے۔
مثلاً اکتوبر 24ء میں چیٹ جی بی ٹی کی کمپنی، اوپن اے آئی کی ویلیو 157 ارب ڈالر تھی جو محض ایک سال میں آج 500 ارب ڈالر ہو چکی۔
اسی طرح اب بہ لحاظ مارکیٹ ویلیو دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ، این ویڈیا( 4.459 ٹریلین ڈالر) بن چکی جو اے آئی میں مستعمل مصنوعات بناتی ہے۔
مسئلہ یہ ہے ، اوپن اے آئی سمیت کئی بڑی اے آئی کمپنیاں ابھی منافع بخش نہیں بن سکیں ۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر انھوں نے جلد منافع نہ دیا تو انویسٹرز میں کمپنیوں سے سرمایہ واپس نکالنے کی دوڑ شروع ہو سکتی ہے۔
گویا 2000ء میں جیسے ’’ڈاٹ کام ببل‘‘ پھٹا تھا اسی طرح اے آئی کا بلبلہ بھی پھٹ سکتا جو عالمی معیشت پر بڑے منفی اثرات مرتب کریگا ۔